لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت سے متعلق دوسکیموں کی منظوری دیتے ہوئے 14ارب88کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ ان سکیموں کے تحت5ارب روپے سے زائد لاگت سے بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ9ارب88کروڑ روپے کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال اینڈ نیوٹریشن پروگرام شروع کیاجائے گا۔