صوابی(مانیٹر نگ ڈیسک) صوابی کے علاقے زیدہ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔صوابئ کے علاقے زیدہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک راہ گیر اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری علاقے میں بھیج دی گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، جاں بحق پولیس افسر اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔