منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گیم نہ ہو گئی نشہ ہو گیا ۔۔ پوکے مون گیم کھیلنے کیلئے ایک جوڑے کا اپنے بچے کے ساتھ ایسا اقدام کہ پولیس بلانی پڑ گئی

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ایریزونا میں ایک جوڑے پر الزام ہے کہ وہ اپنے دو سالہ بیٹے کو اکیلا گھر چھوڑ کر پوکو مون گو کھیلنے چلے گئے۔برینٹ ڈیلی اور برائنا ڈیلی کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ایک ہمسائے نے اس بچے کو گھر کے باہر روتا ہوا پایا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا پہلے نہیں دیکھا۔پولیس کے مطابق اس جوڑے نے بچے کو ڈیڑھ گھنٹے کے لیے گھر پر اکیلا چھوڑا اور پولیس کو یہ بچہ ننگے پیر اور ایک نیپی اور ٹی شرٹ پہنے ملا۔اس جوڑے نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹرول بھروانے گئے تھے اور پھر وہ پوکے مون گو کے کریکٹر ڈھونڈنے لگ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز پر یہ گیم کھیلتے وقت اپنی حفاظت کریں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ لوگ یہ گیم کھیلنے کے لیے اپنے بچے کو گھر پر اکیلا چھوڑ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…