جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کیا آپ اپنا موبائل اپنی مرضی کا ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو یہ خبر آ پ کیلئے ہی ہے

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فونز کے دیوانوں کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ اب آپ لوگ اپنی پسند کا موبائل فون خود ڈیزائن کرسکیں گے۔
الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی چین کی بڑی کمپنی ’زیڈ ٹی ای‘ چاہتی ہے کہ وہ اپنا اگلا سمارٹ فون عوام کی رائے کو مدنظر رکھ کر بنائے۔کمپنی نے اس کے لیے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے جہاں پر لوگ اپنے نظریات پیش کر سکتے ہیں یا کسی پسندیدہ نظریے کی حمایت میں اپنا ووٹ بھی دے سکتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر جو ابتدائی نظریات آئے ہیں اس میں سولر پینل کیس، ایک ایسی دوسری سکرین جو 360 ڈگری کے زاویے سے گھوم سکے اور ایک ایسا ڈیزائن جو کی بورڈ اور اور گیمز کنٹرولر کو مربوط کر سکے، جیسی آرا شامل ہیں۔زیڈ ٹی ای کمپنی نے عوام کی رائے کے مطابق تیار ہونے والے ’کراؤڈ سورس‘ فون کو 2017 میں لانچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جنوری میں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر شو میں اس خیال کو پہلی بار پیش کیا گیا تھا اور اس کا نام پروجیکٹ ’سی ایس ایکس‘ رکھا گیا تھا۔عوام کی رائے کے لیے ویب سائٹ کو باقاعدہ طور پر تین اگست کو لانچ کیا گیا تھا اور اب اس سائٹ پر متعلق بڑی تعداد میں لوگوں کی رائے اور تجاویز دیکھی جاسکتی ہیں۔لوگوں نے طرح طرح کی تجازیز دی ہیں جس میں سے بعض بڑی پیچیدہ نوعیت کی یا پھر بہت مہنگی ہیں جس سے فون بہت مہنگا ہوسکتا۔
لیکن سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی نے بھی اس کے لیے بعض شرائط رکھی ہیں تاکہ نا قابل عمل تجاویز یا نظریات سے بچا جا سکے۔زیڈ ٹی ای میں ٹیکنالوجی کی منصوبہ سازی محکمہ کے نائب صدر جیف ای کا کہنا ہے: ’بلا شبہہ، کسی بھی مقابلے میں کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں اور پابندیاں بھی عائدہوتی ہیں۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جو بھی پروڈکٹ ہم تیار کریں وہ زیڈ ٹی ای کے مشن کے مطابق ہو۔‘انھوں نے مزید کہا: ’یہ ضروری ہے کہ یہ ایک موبائل پروڈکٹ ہو، تکنیکی طور پر 2017 تک تیار کرنا ممکن ہو اور عام لوگوں کے اسے خریدنے کی سکت ہو۔‘کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی یہ کوشش صارفین سے اپنے رابطوں کو زیادہ مضبوط کرنا ہے تاکہ اس مقابلہ جاتی دور میں وہ عوام کی خواہشات کے مطابق اپنی مصنوعات پیش کر سکے۔لیکن سمارٹ فون کے ماہرین کا ماننا ہے کہ عوام کی رائے کے مطابق کوئی بھی پروجیکٹ تیار کرنا بہت سی شرائط اور حدود کے دائرے میں ہوتا ہے اور یہ آسان کام نہیں ہے۔
ٹوٹل ٹیلی کام کے ایڈیٹر نک ووڈ کا کہنا ہے کہ ’مجھے شک ہے کہ پروجیکٹ سی ایس ایکس کچھ ایسا ایسی چیز تیار کرے گا جسے دنیا نے اس سے قبل کبھی نہ دیکھا ہو۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو ڈیوائس تیار ہو اسے عوام میں خریدنے کی طاقت ہونے چاہیے، اس سے مہنگے فیچرز ہونے کے امکان نہیں رہ جاتا جیسے لچکدار سکرین کے لیے نئی منیوفیکچرنگ تکنیک کا استعمال وغیرہ۔‘زیڈ ٹی ای چین میں ہواوئے کے بعد دوسری سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے۔ کمپنی اپنے سمارٹ فون کے لیے مشہور ہے لیکن دوسری الیکٹرانک اشیا بھی بناتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…