ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک اب دوستوں کی جانب سے کی گئی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دے گا۔سوشل نیٹ ورک کاکہنا تھا ہے کہ اس کے صارفین نے تشویش ظاہر کی تھی کہ انھیں اپنے دوستوں کی اہم اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیں۔اس فیصلے کے بعد سے نیوز میڈیا اور برینڈز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کو پہلے کی نسبت کم جگہ دیے جانے کا امکان ہے۔ایک ماہر نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اخباروں اور نشریاتی اداروں کے مفادات عام طور پر فیس بک کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے کئی ایسے سروے کروائے ہیں جن میں صارفین نے کہا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والا مواد زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ اسی کے پیشِ نظر اپنے طریق کار میں تبدیلی لا ئی جا رہی ہے۔
کمپنی کے نائب صدر ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ ہم اس بات میں کوئی فرق روا نہیں رکھ رہے کہ دوست نے اپنے بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے یا پھر حالاتِ حاضرہ کے بارے میں کسی تحریر کا لنک بھیجا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں قسم کے مواد سے لوگ اپنے دوستوں سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ بات ہمارے نظام کے لیے زیادہ قدر رکھتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ بعض اشاعتی اداروں کو اپنی پہنچ میں معمولی کمی محسوس ہو، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس سے کوئی بہت بڑی تبدیلی رونما ہو گی۔اس اقدام کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ ادارے جو بہت زیادہ لائیکس اکٹھا کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں، انھیں پہلے کی طرح فائدہ نہیں ہو گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کی جرنلزم لیب کے جوشوا بینٹن کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک عرصے سے کمپنیوں سے کہتی رہی ہے کہ وہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے، اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک اس(مداحوں کی تعداد)کی اہمیت میں کمی لاتی جا رہی ہے۔اب وہ آپ کے دوستوں اور رشتے داروں کی سرگرمیوں کو کمپنیوں کے مقابلے پر زیادہتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…