اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ناکام بغاوت کے بعد اٹھائے گئے بعض اقدامات اور برطرفیاں غیر منصفانہ تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امریکی فوج کے اعلی ترین جرنیل سے ملاقات میں کہا ہے کہ ترکی ناکام بغاوت کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کارروائی میں انصاف کے اصولوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا اپنے ملک میں موجود ترک رہنما فتح اللہ گولن کو جلد از جلد ترکی کے حوالے کرے کیونکہ وہی اس بغاوت کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔
ترکی میں گزشتہ ماہ ہونے والی بغاوت کی ناکامی کے بعد حکومت نے کریک دان کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو ان کی ملازمتوں سے برطرف جب کہ 19 ہزار کو گرفتار کیا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک نے اس قدر بڑے پیمانے پر ہونے والے کریک ڈان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جس پر ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی اداروں کے بعض اقدامات غیر منصفانہ ہیں، ہم غیر جانبدار تفتیش کے ذریعے ذمہ داروں اور بے قصور افراد کو علیحدہ کریں گے اور بے گناہوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی تلافی کی جائے گی۔
بغاوت کے بعد ہمیں یہ کام نہیں کرنا چاہئے تھا ترک حکومت نے بلآخر بڑا اعتراف کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں