اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی ادارہ ناسا نے مزید گرمی پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔ناسا کی تحقیقات کے مطابق اس بار امریکہ ،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ریکارڈ گرمی دیکھنے کو ملی ہے ،گرمی کی سب سے بڑی و جہ آبادی کا بڑھنا ،درختوں کی کمی اور گلیئشئرزکے پگھلنے سے سمندری پانی میں اضافہ ہے،گرمی سے انسانوں سمیت بڑی تعداد میں جانور بھی متاثر ہو ئے ہیں ،ناسا نے خبردارکیا ہے کہ اگر درختوں کی کمی اور آبادی کے بڑھنے کا رجحان اس طرح سے جاری رہا تو قیامت خیز گرمی کا سامنا کیا جا سکتا ہے جو پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی کا موجب بنے گی۔ ناسا حکام کے مطابق زمین پر ماحولیاتی تبدیلیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو زمین پر موجود تمام جانداروں کیلئے خطرناک ہے۔