منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روسی’’ شیرنی‘‘ ’’بکریوں‘‘ کی حفاظت پر معمور

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے کبھی ایسا واقعہ نہیں سنا ہوگا کہ کسی چرواہے نے اپنی بھیڑ بکریوں کی حفاظت کیلئے شیرنی کو ڈیوٹی سونپ دی ہو۔ لیکن ایسا ممکن ہوا۔ دنیا بھر میں چرواہے اپنی بھیڑ بکریوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کتے پالتے ہیں لیکن روس کے ایک چرواہے نے اس مقصد کے لیے ایک ایسا جانور پال رکھا ہے جس سے لوگ اپنے جانوروں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ روس کے علاقے داغستان (Dagestan)کے رہائشی بیرامبیک ریگیموف نامی چرواہے نے اپنی بھیڑوں کی نگرانی کے لیے ایک شیرنی پال رکھی ہے۔
بیرامبیک کا کہنا ہے کہ میری پالتو شیرنی کا نام میشا ہے۔ یہ ابھی 6 ماہ کی ہے اور میں اس کی کڑی نگرانی کرتا ہوں کہ یہ کسی بھیڑکا غصیلے انداز میں تعاقب نہ کرے۔ بکریاں اس سے ڈر کر جب بھاگتی ہیں تو ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور نظام انہضام تیز ہوتا ہے۔ بیرامبیک نے مزید کہا کہ جب سے میشا کو میں نے بھیڑوں کے ریوڑ کے ساتھ رکھنا شروع کیا ہے تب سے کوئی ایک بھیڑ بھی ریوڑ سے الگ نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس کے دھاڑنے سے بھیڑئیے اور مویشی چور بھی میری بھیڑوں سے دور رہتے ہیں ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…