منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

اہم شہر سے ٹارگٹ کلر گرفتار، انکشافات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 22  جون‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر ظفر خان نے جے آئی ٹی کے روبرو 20 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر ظفر خان کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ۔ جے آئی ٹی رپوٹ کے مطابق گرفتار ملزم ظفر خان نے 1994 سے 1999 تک مختلف علاقوں میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے مختلف علاقوں میں 3 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے ناکوں پر فائرنگ کی۔ رپوٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے ایک ڈی ایس پی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ جے آئی ٹی رپوٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے 1994 میں ہڑتال کے دوران گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔ تفتیش حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ظفر خان سے تحقیقات کی روشنی میں مزید ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…