اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کی صاحبزدی مریم نواز شریف کی جانب سے پیمرا کو چینل 24 کے 10جون 2016 ء کو نشر ہونے والے پروگرام “کھراسچ” ، جس کے میزبان مبشر لقمان ہیں،کیخلاف شکایت دائر کرادی ، پیمرا نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پیمرا شکایات کونسل اسلام آباد کو مزید کاروائی کے لیے بھجوادی گئی ۔ مریم نواز شریف نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ میزبان نے بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی پروگرام نشر کیا جس میں اُن پر سنگین الزامات لگائے ۔ پروگرام کے دوران ایک تصویر یہ کہہ کر دکھائی گئی کہ وزیرِاعظم کی عدم موجودگی میں مریم نواز، وزیرِاعظم ہاوس میں وفاقی سیکریٹرز کی میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں جبکہ وہ تصویر جنوری 2014 ء کی ہے جب وہ پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن تھیں اور وہ وزیر اعظم ہاوس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈزکے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔مبشر لقمان نے اپنے اس پروگرام میں اڑھائی سال پرانی تصویر کی بنیاد پرمریم نواز شریف پر نہ صرف کابینہ کے وزراء کو احکامات جاری کرنے بلکہ اپنے والد، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، جن کی حال ہی میں لندن میں ہارٹ سرجری ہوئی ہے، کی عدم موجودگی میں سرکاری معاملات کو چلانے کا الزام بھی لگایا۔ میزبان نے کہا کہ مریم نواز شریف کہ کہنے پر بجٹ خرچ اورAllocate ہورہا ہے۔ میزبان نے یہ بھی کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کے آفیشل سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ کہ کیا نوازشریف پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے؟مزید براں، پروگرام کے میزبان نے مریم نواز شریف پر یہاں تک الزام لگادیا کہ اُن کے پاس پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے کوڈزہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ایسا ہونا ناممکن ہے اور ایک پورا فُول پروف نظام موجود ہے اور کام کرتا ہے۔ ایسا سنگین اور غیر سنجیدہ الزام بغیر کسی ثبوت کے لگا دینا پاکستان کی سلامتی کے بارے میں عالمی سطح پر بہت سارے سوالات کھڑے کر سکتا ہے اور اس بے بنیاد لیکن سنگین الزام سے پاکستان کے سکیورٹی سسٹم کے بارے میں دنیا کی نظروں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ملکی اور نیوکلیئر اثاثوں کی سلامتی کے تاثر کے بارے میں ایک نہایت ہی خطرناک ،غیر پیشہ وارانہ عمل اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ میزبان اور شرکاء نے مریم نواز شریف کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور اپنی عدالت لگا کر اُن پر غداری اور بغاوت جیسے سنگین الزامات بھی عائد کر دیے۔ شکایت میں پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کی استدعا کی گئی ہے پیمرا نے مریم نواز شریف کی شکایت پیمرا قوانین کے تحت مزید کاروائی کے لیے شکایات کونسل کو بھجوادی ہے۔
مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کیخلاف انتہائی قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار



















































