جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

جرمنی کے وزیرِ خارجہ نے ’’نیٹو‘‘پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے نیٹو پر ’جنگ کو ہوا دینے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔فرینک والٹر کے مطابق نیٹو کی جانب سے رواں ماہ کی جانے والی فوجی دستوں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کیلئے نقصان دہ تھی اور اس سے روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا تھا۔جرمن وزیرِ خارجہ نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں کو مزید بات چیت اور تعاون کے ساتھ تبدیل کرے۔فرینک والٹر کے مطابق جو بھی اس بات پر یقین کرتا ہے کہ مشرقی سرحد پر ٹینکوں کی علامتی پریڈ سلامتی لائے گی وہ غلطی پر ہے۔انھوں نے کہا ’ہمیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پرانی محاذ آرائی کی تجدید کے لیے بہانے نہیں بنانے چاہئیں ٗ فوجی مشقوں کا مقصد نیٹو کو پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔روس نے بار بار کہا ہے کہ نیٹو افواج کا اس کی سرحدوں کے قریب اکھٹا ہونا اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔خیال رہے کہ نیٹو نے سات جون کو پولینڈ پر ایک منصوعی روسی حملے کا آغاز کیا تھا۔دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں تقریباً 31000 فوجیوں نے حصہ لیا جن میں 14000 امریکی، 12000 پولینڈ اور 1000 برطانوی فوجی شامل تھے۔ مشقوں میں درجنوں جنگی جہازوں، بحری جہازوں کے علاوہ 3000 دوسری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…