منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈرطورخم بارڈر پربڑھتی ہوئی کشیدگی ،اچانک صورتحال تبدیل،ناقابل یقین اقدامات

datetime 18  جون‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)پاک افغان بارڈرطورخم بارڈر پرکشیدگی ،اچانک صورتحال تبدیل،ناقابل یقین اقدامات،پاک افغان عہدیداران کی شہیدمیجر جواد علی کے لیے فاتحہ خوانی،تحائف اور پھولوں کا تبادلہ ،پاک افغان بارڈرطورخم بارڈر پرکشیدگی کے بعد طورخم گیٹ کو پانچ روز بعد کھول دیا گیا،تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں،مسافروں کی آمد ورفت بھی شروع ہوگئی۔پاک افغان باردر پر جاری پانچ روزسے جاری کشیدگی ختم ہو نے کے بعد آج بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔بارڈر کھلنے سے قبل دونوں جانب سے آفیسر کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں میجر جواد علی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ میٹنگ کے بعد پاک فورسز اور افغان فورسز کے درمیان تحائف اور پھولوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد با ضابطہ طور پر بارڈر کو کھو ل دیا گیا۔ پا ک فورسز نے طورخم بازار سے کرفیو بھی ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے بازار کو کھو ل دیا۔ بارڈر کھلنے کی اطلاع ملتے ہی دونوں جانب سے مسافروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔طورخم بارڈر پر بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔ کرفیو کے ختم ہوتے ہی طورخم بازار میں دکانیں کھل گئی اور دونوں جانب سے عوام میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔طور خم بارڈر گیٹ کی تعمیر پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو ا تھا جس میں پاکستان کا ایک میجر شہید جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام کی جانب سے ہو نے والے اجلاس میں کشید گی کو روکنے اورآئندہ ہ بارڈر پر اس قسم کی واقعات سے بچنے اور امن کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہو اتھا۔ واضح رہے کی طورخم بارڈر سے روزانہ کی بنیاد پر دونوں ممالک کے سینکڑوں لوگوں اور گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر نئے تعمیر ہونے والے گیٹ کو شہید میجر علی جواد چنگیزی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…