پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر آج ملک گیر ’’ پاک فوج زندہ باد یوم ‘‘ منایا جائے گا

datetime 16  جون‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر آج بروز ( جمعہ ) کو ملک گیر ’’ پاک فوج زندہ باد یوم ‘‘ منایا جائے گا ۔ اس موقع پر جمعہ کے اجتماعات میں پاک فوج کے حق میں قرار دادیں منظو ر کی جائیں گی اور خطبات جمعہ میں ضرب عضب کے فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل کے وفود آپریشن ضرب عضب کے فوجی شہداء کے مزاروں پر حاضری دیں گے اور انکے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے۔رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو پاک فوج کے شہداء سے منسوب کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس پیر طارق ولی چشتی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے قوم کو امن کا تحفہ دیا ہے۔حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرکے ضرب عضب کی کامیابیو ں کو ضائع کررہی ہے۔ضرب عضب کے شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ فوج نے نیشنل ایکشن پلان پر اپنے حصے کا کام مکمل کر دیا ہے۔پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں عوام پر 148ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا ہے۔پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناکافی ہے۔پنجاب میں صحت و تعلیم کے بجائے اورنج ٹرین پر زیادہ رقم مختص کرنا افسوسناک ہے۔طرز حکمرانی کی بیماری سے نجات ہی مسائل کا حل ہے۔حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کسان اپنی گندم اور نوجوان ڈگریاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ بے روزگار افراد اپنے جسم کے اعضاء فروخت کررہے ہیں۔ غربت کی وجہ سے ہونیوالی ہر خود کشی کی ایف آئی آر حکمرانوں کے خلاف درج ہو نی چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…