اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آج کے بعد فیس بک پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرقہ وارانہ مواد فیس بک پر شیئر کرنے والے ملزم کو چار سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنادیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کومزید ایک سال قید کی سز ا بھگتنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنا کر فرقہ وارانہ مواد شیئر کرنے کے جرم میں نوید احمد کو زیر دفعہ گیارہ ڈبلیو اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 9کے تحت مجموعی طور پر دو دو سال قید اور 50،50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔فاضل جج نے ممنوعہ لٹریچر کی تشہیر اور برآمدگی پر سلانوالی کے ملزمان محمد ذوالفقار اور حنیف الرحمن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی ملزم نوید احمد پر الزام تھا کہ اس نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنا کر فرقہ وارانہ مواد شیئر کیا تھا جس پر مئی کے مہینے میں تھانہ سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید احمد کو حراست میں لیا تھا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…