لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار مقامی شہری عاطف سردار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں ۔عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کومحمد نوازشریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سے روکنے کا پابند بناتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔فاضل عدالت نے عمران خان کوپندرہ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزیر اعظم کیخلاف نفرت انگیز تقاریر ،عمران خان کیخلاف کارروائی شروع

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا
-
ایران اسرائیل جنگ بندی، ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی، انٹیلی جنس رپورٹ افشا ہونا غداری قرار
-
محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
-
ٹرمپ کی ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی
-
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکرنے والے میجر معیز خوارج سے لڑتے ہوئے شہید
-
ٹرمپ نے نیٹو سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھیجا گیا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر ...
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
اداکارہ عائشہ خان کی تنہائی میں موت، بشریٰ انصاری نے بچوں سے متعلق حقیقت بتا ...
-
معروف ٹک ٹاکر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا
-
ایران اسرائیل جنگ بندی، ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی، انٹیلی جنس رپورٹ افشا ہونا غداری قرار
-
محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
-
ٹرمپ کی ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی
-
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکرنے والے میجر معیز خوارج سے لڑتے ہوئے شہید
-
ٹرمپ نے نیٹو سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھیجا گیا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
اداکارہ عائشہ خان کی تنہائی میں موت، بشریٰ انصاری نے بچوں سے متعلق حقیقت بتا دی
-
معروف ٹک ٹاکر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
دنیا کو مبارکباد، امن کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ
-
راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک