پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ کے کے کتنے کارکنوں کو ’’را‘‘ نے تربیت دی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  جون‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ کے گرفتار کارکن سعید بھرم نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، سعید بھرم کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی نے اسے ذوالفقار مرزا ، شاہی سید ، آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا ، کراچی آپریشن کے دوران 13 ٹارگٹ کلر بیرون ملک فرار ہوئے ، متحدہ کے گرفتار کارکن احمد سعید عرف سعید بھرم کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے ہوش ربا انکشافات میں ملز م کا کہنا تھا کہ متحدہ رہنما انیس قائم خانی نے اسے نائن زیرو پر بلایا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ بہادر آباد میں غیر قانونی پینٹ ہاؤس بنانے کیلئے گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو بھتہ دیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش قبضہ مافیا میں ملوث ایم کیو ایم کے 9 رہنماؤں کے نام بھی اگل دیئے۔ سعید بھرم نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران تیرہ ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو ئے۔ اس نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں کارکنوں کو بھارت میں را نے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی تربیت دی۔ ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال ہوتا تھا۔ کلاشنکوف کو کمپیوٹر ، پسٹل کو پنسل اور بارود کو چنا کہا جاتا تھا ، جبکہ راکٹ لانچر کیلئے پائپ کا کوڈ تھا۔ سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار بارہ میں حماد صدیقی نے مہاجر صوبے کے خلاف محبت سندھ ریلی روکنے کا حکم دیا۔ جس پر عامر سر پھٹا نے ریلی پر فائرنگ کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…