اسلام آباد(نیوزڈیسک)روس کے ساتھ اربوں ڈالر کے اہم ترین منصوبے کا اعلان، وزیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ 2 ارب ڈالرز کی نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن تعمیر کررہے ہیں آئندہ 20 سے 25 برس میں یہ خطہ دنیا کا اقتصادی حب ہوگا اب تک ہماری معاشی اور خارجہ پالیسی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔سرتا ج عزیز نے کہاکہ بھارت کے اندر امریکہ سے بڑھتے تعلقات اور امریکی اثر ورسوخ پر آوازیں بلند ہورہی ہیں اور دوسری جانب امریکی کانگریس میں بھارت میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش ہوچکی ہے، جس کا اس کے مسلم ممالک سے تعلقات پر گہرا اثر پڑیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرتاج عزیز نے کہاکہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے ?بھارت کی جانب امریکی جھکاؤ خطے میں عدم توازن کا باعث بنا تو پاکستان کے پاس نیوکلیئر کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔