لاہو(آئی این پی)پولیس ناکہ راوی روڈ پر پولیس اہلکاروں نے 2افراد کو مشکوک سمجھتے ہوئے تلاشی لی تو دونوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی سونے کے زیورات موبائل فونز اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس اہلکار دونوں چوروں اعظم اور گلزار کو تھانے لے جاکر پوچھ گچھ کی تو دونوں ملزمان نے دوران تفتیش ببتایا کہ انہوں نے کراچی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے مال اڑایا ہے۔ دونوں چوروں سے برآمد ہونے والے سامان میں430امریکی ڈالرز، 12تولے زیورات،2موبائل فونز اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔