پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا میں پہلا اسمارٹ اسکول سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت صوبے بھر میں چار سو اسکول قائم کیے جائیں گے ،خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال 2016-17کیلئے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 168 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 35ارب روپے کی رقم غیر ملکی امداد دینے والے ممالک کی جانب سے فراہم کرنے کی تجویز ہیں ۔ جس میں پہلی بار بیس ارب روپے قرضہ لیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال2016-17 کیلئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں پہلی بار قرضہ لیا جارہا ہے یہ قرضہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور بینک آف خیبر سے حاصل کیا جائیگا جسے ترقیاتی پروگرام کی رقم میں شامل کرکے زیر تکمیل اور نئے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں پہلا اسمارٹ اسکول سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت صوبے بھر میں چار سو اسکول قائم کیے جائیں گے بجٹ میں اس حوالے سے تجویز شامل کردی گئی ہے جبکہ تجویز منظور ہونے کی صورت میں اس مد میں رقم مختص کی جائے گی اور مقررہ علاقوں میں اسکول کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔