ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بات پکی ہوگئی !پاک سرزمین پارٹی کوخوشی کی بڑی خبر مل گئی

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کروالی ہے۔مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری پر صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے اپنی پارٹی پاک سرزمین پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروالی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا سارا پیسہ ہمیشہ ضائع ہوجاتا ہے۔ ملک میں کوئی ایک گلی بھی ایسی نہیں جسے دیکھ کر کہا جائے کہ یہاں ترقیاتی کام ہوئے۔ سارے منصوبے کاغذوں پر بنتے ہیں اور سارا پیسہ بھی وہیں خرچ ہوجاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیے جائیں اور ان کے ذریعے ضلعی سطح پر فنڈز کو تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناظمین کے ذریعے بجٹ کا پیسہ خرچ کیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں مقامی سطح پر عوام تک اس کے ثمرات پہنچیں۔ صوبائی حکومت کا کام صرف نگرانی کرنا ہے۔ اصل کام کروانا مقامی حکومتوں کا کام ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بے دلی سے بلدیاتی انتخابات تو کروا لیے گئے لیکن اختیارات ابھی تک نہیں دیے گئے۔ یہی نہیں پہلے سے موجود اختیارات بھی چھین لیے گئے۔ یہ حرکت تو کسی جگہ پر قبضہ کرنے والی کوئی فوج بھی نہیں کرتی۔انہوں نے برطانوی راج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب برطانیہ نے برصغیر پر قبضہ کیا تو انہوں نے بھی مقامی حکومتوں کے ذریعے اپنا نظام چلایا اور اپنے اقتدار کو دوام بخشا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…