ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاک افغان کشیدہ صورتحال ، اسفندیار ولی خان نے انتباہ کردیا

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یا رولی خان نے گزشتہ شب طورخم بارڈر پر پاک افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے سیکورٹی حکام صبر و تحمل کا مطاہرہ کریں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک عرصہ سے تناؤ کی صورتھال چلی آ رہی تھی جس کے بعد اس قسم کے واقعات سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، انہوں نے کہا کہ کشیدگی سے پاکستان میں بسنے والے اور روزانہ سرحد پار آنے اور جانے والے افراد سمیت لاکھوں افغانیوں کیلئے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں،اسفندیار ولی خان نے دونوں ملکوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں اور تناؤ کی صورتحال کے خاتمے کیلئے آپس میں مل بیٹھ کر راہ نکالی جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی صورتحال سے باہمی تعلقات کو مزید نقصان کا اندیشہ ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان موجودہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکال کر تناؤ کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کشید ہ صورتحال کے نتیجے میں سرحد پارافغانوں کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے، اے این پی کے قائد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کی وجہ سے بے پناہ نقصان پہنچا ہے، لہٰذا دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال کا فائدہ دہشت گردوں کو ہو گا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو وسیع تر مفاد اور امن عامہ کے قیام کو یقینی بنانے کی خاطر عدم برداشت کا رویہ ترک کرنا ہو گا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…