ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے عام انتخابات کے لئے 39 حلقوں سے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا،فہرست جاری

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے 21 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے 39 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اپنے آبائی حلقہ ایل اے 2 میرپور، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق ایل اے 18 پونچھ ہجیرہ سے امیدوار ہوں گے۔ موجودہ صدر ریاست سردار یعقوب خان آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ دو نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پیر کو کشمیر ہاؤس میں سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے پریس کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے اپنے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جس کے مطابق ایل اے 1 میرپور سے چوہدری محمد افسر شاہد، ایل اے 2 میرپور سے چوہدری عبدالمجید، ایل اے 3 میرپور شہر سے چوہدری محمد اشرف، ایل اے 4 کھڑی سے چوہدری شیراز اکرم، ایل اے 5 بھمبر برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف، ایل اے 6 سماہنی سے ٹکٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایل اے 7 بھمبر شہر سے چوہدری انوار الحق، ایل اے 8 کوٹلی شہر سے محمد الیاس چوہدری، ایل اے 9 نکیال سے چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، ایل اے 10 سہنسہ سے چوہدری مظہر، ایل اے 11 چڑھوئی سے چوہدری محمد یاسین، ایل اے 12 کھوئی رٹہ سے محمد مطلوب انقلابی، ایل اے 13 باغ 1 دھیر کوٹ سے راجہ آصف علی، ایل اے 14 باغ 2 وسطی سے سردار قمر الزمان خان، ایل اے 15 باغ شرقی سے سردار ضیاء القمر، ایل اے 16 حویلی طارق سعید، ایل اے 17 عباس پور سردار امجد یوسف، ایل اے 18 ہجیرہ سردار غلام صادق، ایل اے 19 راولا کوٹ شہر فرزانہ یعقوب، ایل اے 20 داتوٹ پاچھیوٹ بیگم شمشاد عزیز، ایل اے 21 سدھنوتی سردار محمد حسین، ایل اے 22 سدھنوتی بلوچ سردار فہیم اختر ربانی، ایل اے 23 نیلم میاں عبدالوحید، ایل اے 24 مظفر آباد 1 کوٹلہ سردار محمد جاوید، ایل اے 25 مظفر آباد لچھراٹ سید بازل نقوی، ایل اے 26 مظفر آباد شہر محمد حنیف اعوان، ایل اے 27 کھاوڑہ چوہدری لطیف اکبر، ایل اے 28 مظفر آباد ہٹیاں بالا صاحبزادہ اشفاق ظفر، کورنگ امیدوار حافظ طارق، ایل اے 29 مظفر آباد لیپا چوہدری رشید، ایل اے 30 جموں I چوہدری امیر حیدر، ایل اے 31 جموں II گوجرانوالہ چوہدری خادم حسین، ایل اے 32 جموں III سیالکوٹ چوہدری شوکت وزیر علی، ایل اے 33 جموں IV سے امیدوار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایل اے 34 جموں V گجرات امجد علی، ایل اے 35 جموں VI چوہدری فخر الزمان، ایل اے 36 ویلی I عامر غفار لون، ایل اے 37 ویلی II عمر شریف بخاری، ایل اے 38 ویلی III حفیظ احمد بٹ، ایل اے 39 ویلی IV سید اظہر حسین گیلانی، ایل اے 40 ویلی V راولپنڈی عبدالسلام بٹ اور ایل اے 41 ویلی VI عبدالرحمان سلہریا امیدوار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…