کراچی (این این آئی) سابق وفاقی مشیر پٹرولیم اور ڈکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب سامری جادوگر ہے جو چاہے کرسکتا ہے ۔وزیراعظم میاں نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنی آٹوبائیو گرافی لکھنا شروع کردیں ۔پیر کو عدالت میں پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ مجھے تراویح پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے اعتکاف کیسے کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی آٹو بائیو گرافی لکھنا شروع کردیں ۔بہتر ہے کہ انسان اپنی زندگی میں ہی آٹوبائیو گرافی لکھ لے ۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کاہ کہ نیب جادوگر نہیں بلکہ سامری جادوگر ہے جو چاہے کرسکتا ہے ۔