اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ‘ٹیلی نار’ نے پاکستان میں 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں فور جی (4G) انٹرنیٹ کا لائسنس حاصل کرلیا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں پاکستان میں پہلی بار فور جی براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی نیلامی ہوئی تھی جس میں چینی کمپنی زونگ کو 21 کروڑ ڈالر میں لائسنس جاری کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ زونگ اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی وارد کو تھری جی انٹرنیٹ کے لائسنسز بھی جاری کیے گئے تھے۔تھری اور فور جی لائسنسز کی نیلامی سے حکومت کو مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر حاصل ہوئے تھے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2015 کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان لائے جانے والے اسمارٹ فونز کی تعداد میں 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور پاکستان میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی شرح دیگر ترقی پذیر ممالک سے زیادہ رہی۔اس کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے شعبے میں انقلاب برپا ہوا اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 19 لاکھ سے بڑھ کر دو کروڑ 90 لاکھ تک جاپہنچی، یہ شرح ہندوستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی زیادہ ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے فور جی لائسنس کی نیلامی میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا اور ٹیلی نار لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 850 میگا ہرٹز (MHz) بینڈ کا لائسنس 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بنیادی قیمت کے عوض شیڈول کے مطابق جاری کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیلی نار کو رقم کی ادائیگی کے 30 یوم کے اندر لائسنس جاری کردیا جائے گا۔
صارفین کیلئے بڑی خوشخبری‘ ایک اور 4G ٹیلی کام کمپنی میدان میں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان















































