ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بڑے شہرکے شہریوں میں ’’موت‘‘بانٹی جانے لگی،شہری بے خبر، اموات کا خدشہ

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہریوں کو بغیر کلورین ملا پانی فراہم کیاجارہاہے جس کے باعث نگلیریاسے اموات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ماہرین پر مشتمل انسداد نگلیریاکمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ جس میں مختلف ماہرین شامل ہوتے اورکراچی کے مختلف علاقوں میں جاکرپانی کے نمونوں حاصل کرکے کلورین کی مقدار بتاتے ہیں جس کی رپورٹ محکمہ صحت اورمتعلقہ حکام کوارسال کی جاتی ہے جس کی روشنی میں اقدامات کیے جاتے ہیں، تاہم امسال پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارکوچیک کرنے کے لیے کمیٹی ہی تشکیل نہیں دی جاسکی جس کے باعث نگلیریا سے اموات کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں شہرقائدمیں شدیدگرمی پڑرہی ہے جس میں نگلیریا کا جرثومہ نشوونماپاتاہے، گزشتہ سال نگلیریا نے 14 افراد کی جان لے لی تھی۔ادھر کراچی کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالشکور عباسی نے واٹر بورڈ حکام کومکتوب لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو فراہم کیے جانے والے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ کراچی کاموسم گرم ہونے اور 36ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پراس بات کے قومی امکانات ہوگئے کہ پانی میں نگلیریاکا جرثومہ تیزی سے اپنی نشوونما کرتاہے ، پانی میں کلورین کی مقدار کو شامل کرنا واٹربورڈ حکام کی ذمے داری ہوتی ہے تاہم مقدارکو چیک کرنا محکمہ صحت کی بنیادی ذمے داری ہوتی ہے ،ماہرین طب کاکہناہے کہ نگلیریاکاموسم مئی سے شروع ہوتاہے جو اگست تک جاری رہتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…