اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح ہوگا، سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آج کراچی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن کی سروس ٹی ایم اے چوک سے میٹرک بورڈ کے دفتر تک ہوگا۔ممتاز جاکھرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4.7 کلومیٹر اورنج لائن ٹریک کا کام ایک سال میں مکمل ہو جائیگا اور اس سروس سے کراچی کے 50 ہزار سے زائد افراد روزانہ مستفید ہو سکیں گے، منصوبے پر 45 کروڑ کی رقم مختص کی گئی تھی لیکن یہی منصوبہ کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے 30 کروڑ مین ٹینڈر کیا گیا ہے۔