ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے پہلی سے دسویں تک کیا چیز لازمی قرار دیدی؟جان کر آپ بھی داد دیں گے

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل میں قرآن کریم کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت اورپروفیشنل ایجوکیشن بلیغ الرحمان نے بتایا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک تمام بچوں کوقرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں جماعت تک طلباء کو قرآن پاک کی ترجمہ کے ساتھ تعلیم دی جائے گی۔ ساتویں سے دسویں جماعت تک قرآن مجید میں بیان کئے گئے واقعات پڑھائے جائیں گے، دسویں سے بارہویں تک مسلمانوں کو دیئے گئے احکامات پر مشتمل صورتیں ترجمے کے ساتھ پڑھائی جائیں گی۔بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرجماعت میں قرآن مجید کی تعلیم کے لئے 15 منٹ کاخصوصی پیریڈ مختص کیا جائے گا۔ قومی نصاب کونسل کے اجلاس میں صوبوں کو تجاویز فراہم کردی ہیں صوبے تجاویز کاجائزہ لینے کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمدخان شیرانی کا کہناتھا کہ وزارت تعلیم کا اقدام احسن ہے، اسلامی نظریاتی کونسل تحقیق میں معاونت اور تعاون کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…