لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے خواتین کو جلائے جانے کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ خواتین کو ایسے قتل کر نیوالوں کو کم ازکم سزائے موت ہونی چاہیے، (ن) لیگ والوں کا غیر جمہو ری رویہ جمہوریت کیلئے خطر ہ بن چکا ہے ،حکومتی وزراء ایسے کام ہی کیوں کرتے ہیں جن پر انکو بعد میں مافیاں مانگنی پڑتیں ہیں ؟ ، لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی کے خاتمے کا حکومتی دعویٰ ’’ڈرامہ ‘‘نکلا ہے،دالوں اور مشروبا ت کی قیمتوں میں اوپن مار کیٹ میں اضافہ اور رمضان بازاروں میں زائد المیعاد کوکنگ آئل کی فروخت حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کو جلائے جانے کے واقعات میں بدتر ین اضا فہ ہو تاجا رہا ہے مگر بد قسمتی سے سخت قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے مجر م اپنے انجام سے دوچار نہیں ہوتے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ فور ی پر ایسے لوگوں کو نشانہ عبر ت بنانے کیلئے سخت ترین قانون سازی کر یں اور ایسے لوگوں کو کم ازکم سزائے موت ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ میں اگر (ن) لیگی وزراء غیر اخلاقی اور غیر جمہوری رویہ اپنائیں گے تو پھر انکو معافی مانگنا پڑ یگی (ن) لیگ کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی آمر انہ سوچ کو ختم کر یں جمہو ری رویہ اختیار کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجو دسحری اور افطاری کے دوران بد ترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور رمضان بازاروں میں بھی عوام کو سستی اور میعاری اشیاء کی بجائے ڈنگ ٹپا ؤ پا لیسی چل رہی ہے اورحکومت نام کی کوئی چیز عملی طور پر نظر نہیں آتی ۔