اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اہم انکشاف کر دیا، شیخ رشید نے کہا کہ آنے والے دنوں میں طاہر القادری اور عمران خان الگ الگ دھرنا دینے والے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان اور طاہر القادری دونوں کے ساتھ چلوں گا، شیخ رشید نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ طاہر القادری اور عمران خان اس بار اکٹھے چلیں گے۔ اس بار لگتا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری الگ الگ چلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کے علاوہ تمام پارٹیاں اکٹھی ہو سکتی ہیں۔ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں اشارتاََ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پت نہیں چلتا کہ کبھی وہ کہاں ہوتے ہیں اور کبھی کہاں اور انہوں نے کسی سے رابطہ کیا کہ مجھے جنرل راحیل اور جنرل رضوان نے وقت ہی نہیں دیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں ایسے بہت سے سیاستدان ہیں جن کا پتہ نہیں لگتا کہ کب وہ کس کے ساتھ اور کس جگہ ہوتے ہیں۔