واشنگٹن (آن لائن)سابق وزیراعظم شوکت عزیزنے انکشاف کیاہے کہ امریکی سابق صدربل کلنٹن کاپاکستان کادورہ کرنے کامقصدنوازشریف کوپھانسی سے بچاناتھا۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو بھی نہیں چاہتی تھیں کہ نواز شریف پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی بغاوت کے بعد بل کلنٹن کے پاکستان کے دورے کا مقصد نواز شریف کو بچانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اورامریکہ کوشش کررہے تھے کہ نوازشریف کی جان کوخطرہ نہ ہو،بہترہوگاکہ ان کی جان بچادی جائے کیونکہ اس سے ملک کے اندراورباہربدنامی ہوگی۔مشرف دورمیں بل کلنٹن نے نوازشریف کوبچانے کیلئے پاکستان کادورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں زرمبادلہ کے ذخائراتنے کبھی نہیں بڑھے تھے جتنے کہ ہمارے دورمیں بلندہوئے ہیں ۔ملک کی معیشت کومستحکم کرنے کیلئے معاشی پالیسی میں تسلسل ہونے کے ساتھ اچھی مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔