پشاور(این این آئی)پشاورمیں عمران خان کی اراکین اسمبلی سے ملاقات ،پرویزخٹک مشکل میں پڑ گئے،حیرت انگیز ردعمل،وزیراعلی ہاؤس پشاورمیں تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی،ملاقات میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلی اورصوبائی وزراء کے خلاف شکایات کے انبارلگادیئے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پشاورمیں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے ملاقات میں وزیر اعلی سمیت وزرا کے خلاف شکایات کے انبار لگالئے۔ رکن اسمبلی قربان نے عمران خان کوبتایا کہ وزیر اعلی میرے حلقے میں میرے خلاف مہم چلا رہے ہیں ،وزیر اعلی جلسوں میں کہتے ہیں کہ آئندہ ٹکٹ قربان خان کو نہیں دینگے۔ذرائع کے مطابق کرک سے رکن اسمبلی گل صاحب خان نے کہا کہ کیا کبھی کسی وزیر کے خلاف بھی کوئی تادیبی کاروائی ہوگی۔ اراکین اسمبلی نے عمران خان کو شکایت کی کہ محکمہ صحت ڈوب رہا ہے ساتھ میں ہم بھی ڈوب رہے ہیں ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جیسے ہسپتالوں کی حالات انتہائی خراب ہے۔ ذرئع نے بتایا کہ ارکین اسمبلی نے عمران کوبتایا کہ اور کچھ نہیں کرسکتے تو وزرا کو دفاتر میں حاضری کے پابند بنادیں۔عمران خان نے اراکین اسمبلی کی شکایات پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ۔ عمران خان نے وزیر اعلی اور دیگر متعلقہ حکام سے بجٹ پر بھی مشاورت کی۔