جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حامد سعید کاظمی کی سزا کا خاتمہ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) حج کرپشن کیس میں قید و جرمانے کی سزا پانے والے سابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل نے اپنی سزاؤں کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2009 میں حاجیوں کے لئے جو عمارتیں کرائے پر حاصل کی گئیں اس میں حامد سعید کاظمی کا کوئی کردار نہیں تھا جب کہ مقدمے میں ان کا نام سیاسی دباؤ میں آکر ڈالا گیا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ حاجیوں کیلئے جو عمارتیں کرائے پرحاصل کی گئیں تھیں اس میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور عدالت میں بھی ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ بات ثابت ہوسکے کہ حامد سعید کاظمی بدعنوانی میں ملوث تھے۔سابق ڈی جی حج راؤ شکیل نے بھی اپنے سزا کے خلاف اسلام آباد سے رجوع کرلیا ہے، راؤ شکیل نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ دونوں افراد نے اپنی اپنی اپیلوں میں عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ٗ شریک مجرم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال اور ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…