لاہور (ا ین این آئی) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر کو غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا، عمانی باشندہ ناصر الخروسی 50ہزار یو اے ای درہم اور 25ہزار عمانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق عمان ایئر کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز 344کے ذریعے سفر کرنے والے عمانی باشندے ناصر سعید طالب الخروسی کی تلاشی کے دوران 50ہزار یو اے ای درھم جبکہ 25ہزار عمانی ریال برآمد ہوئے جن کی پاکستانی روپوں میں مالیت 81لاکھ سے زائد بنتی ہے۔کسٹمز حکام کیمطابق پاکستانی قوانین کی روشنی میں لاہور سے سفر کرنے والے تمام مسافر 10ہزار امریکی ڈالر یا اس کے برابر کوئی بھی کرنسی ہمراہ لے جا سکتے ہیں ، اس سے زائد لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر ناصر الخروسی سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے جس کی وجہ سے اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































