ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سگی بیٹی کو زندہ جلادینے والی ماں کا اعتراف ’’جرم‘‘،لرزہ خیز انکشافات

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر 17سالہ بیٹی زینت کو زندہ جلانے والی خاتون پروین بی بی نے اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے کئے پر کوئی ملال نہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 17سالہ زینت نے 29مئی کو حسن نامی لڑکے کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد زینت کے گھر والوں نے اسے یہ کہہ کر واپس بلا لیا کہ وہ اسے باعزت طریقے سے رخصت کریں گے تاہم ایسا کرنے کے بجائے اسے زندہ جلا دیا گیا۔بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون پروین بی بی نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ اسے بیٹی کو زندہ جلانے پر کوئی ملال نہیں ہے۔ددسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 3رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ابوبکر خدابخش کمیٹی کے سربراہ ہو ں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ اور پنجاب فرانزک لیبارٹری کا نمائندہ کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں ۔ مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کر ے گی ۔ علاوہ ازیں تھانہ فیکٹری ایریا میں لڑکی کی ماں اور 2بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ مقتولہ زینت کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 302، 336بی اور 34کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…