ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

خو اجہ آصف کو کتنے جو تے صبح اور کتنے شام کو مارنے چاہئیں، جا نئے کس نے کہا ؟ آج پا رلیمنٹ میں بے ہو دگی کی تا ریخ رقم ‎

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو بےہودگی اور بدتمیزی پر الٹا لٹکا دینا چاہیے، انہیں25جوتے صبح اور 25شام کو مارنے چاہئیں۔ بدھ کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو بےہودگی اور بدتمیزی پر الٹا لٹکا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو 25جوتے صبح اور 25شام کو مارنے چاہئیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا۔‎یاد رہے کہ اس قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا خواجہ آصف کی تقریر کے دور ان شیریں مزاری آبدیدہ ہوگئیں ٗ ایوان سے اٹھ کر چلی گئیں ٗ سپیکر قومی اسمبلی نے الفاظ حذف کر ادیئے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا تو اجلاس کے دوران خواجہ آصف کے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور ’نو ٗنو‘ کے نعرے لگائے جس پر خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا جس پر پی ٹی آئی ارکان اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اورشدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر انہیں اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے شیریں مزاریں پرطنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب میری بات کے دوران بولنے والی آنٹی کی آواز تو ٹھیک کرائیں ٗمردانہ آواز کو زنانہ کرائیں ٗٹریکٹر ٹرالی کو خاموش کرائیں، ان سے اپنا گھرسنبھالا نہیں جاتا اور یہ تبدیلی کی بات کرتی ہیں۔اسمبلی میں خواجہ آصف کے اظہار خیال کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نو نو کے نعرے لگاتے رہے جس پر اسپیکرسردارایازصادق برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے بہت ڈکٹیشن سن لی آپ لوگوں کی، جب تک اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھیں گے خواجہ آصف کے الفاظ کارروائی سے حذف نہیں ہونگے ٗخواتین اس طرح کا سلوک کریں تو جواب بھی اس طرح ملنا چاہیے ٗاس موقع پرتحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری خواجہ آصف کے بیان پر آبدیدہ ہوگئیں اور ایوان سے اٹھ کر چلی گئیں جس پر پی ٹی آئی ارکان واپس لے آئے ایوان میں پی ٹی آئی رکن شفقت محمود نے کہاکہ خواجہ آصف کی جانب سے اس طرح کی زبان خواتین کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے تھی اوروہ دباؤ میں آکرغیرشائستہ الفاظ استعمال کرتے ہیں ٗ خواجہ آصف میں 50 سالہ کمزوری ہے اوراسی طرح کے الفاظ سے ان کی شخصیت میں کمی آتی ہے۔تحریک انصاف کے اراکین خواجہ آصف کے بیان پراحتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اپنی نشستوں پر بیٹھے تو اسپیکر نے وزیردفاع کی جانب سے شیریں مزاری کے لئے ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی کے الفاظ اسمبلی کارروائی سے حذف کرنے کی رولنگ دے دی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیا ہوتی ہے ،آپ اپنی جماعت کی خواتین کیلئے بھی ایسی زبان استعمال کرتے ہیں،یہ کوئی پارلیمانی طریقہ ہے کہ وزرااس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ خواجہ آصف کا رویہ درست نہیں، کسی مرد کو اس طرح کی بات کرتے ہوئے شرم و حیا آنی چاہیے، یہ بدقسمتی ہے کہ ایک بدتمیز شخص حکومتی وزیرہے جس کے خلاف (آج) جمعرات کو اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ ادھر ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر میرے آبدیدہ ہونے کی چلنے والی خبر درست نہیں ٗخواجہ آصف اور میں ایک دوسرے سے اونچی آواز میں بات کرتے رہے، تاہم اسپیکر کی مداخلت پر اس کا خاتمہ ہوا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…