جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پی پی اور تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا, ہزاروں افراد کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(آئی این پی)حلقہ کھاوڑہ یونین کونسل چھتر کلاس اور یونین کونسل ڈنہ سے مسلم کانفرنس، پی پی اور تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ہزاروں افرادنے سردار تسلیم عباسی کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کو مسلم لیگ میں شمولیت کامشورہ دے دیا ۔ گزشتہ روز برسالہ کے مقام پر بگلوٹہ ، دھاوی، بلند کوٹ، دھانگلی، بٹنگی، برسالہ، برہان، شادرہ، پانچ میل، سایاں، بھروڑہ، ڈلی اوچھا، کے عوام کا ایک اجلاس برسالہ کے مقام پر منعقدہ ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد ان علاقوں کے عوام نے متفقہ طور پر اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر سردار تسلیم عباسی کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کو مشورہ دیا کہ وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں کیونکہ مسلم لیگ ن ہی ایک ایسی جماعت ہے جو آزادکشمیر بالخصوص کھاوڑہ، کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ اجلاس سے راجہ سفیر خان ، راجہ لیاقت، راجہ ہارون،ثاقب عباسی، مرزا فرحت بیگ، سردارسلیم عباسی ، راحیل عباسی ودیگر نے خطاب کیاْ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار تسلیم عباسی نے کہا کہ ہم نے علاقے میں فضاء کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان علاقوں کے عوام کی احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے پہلے بھی کام کیا اور آئندہ بھی کام کریں گے لیکن بعض لوگوں نے ان علاقوں میں منافرت کی فضاء پیدا کردی، اور لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے پیسوں کی بولیاں لگا دیں ، ان غیور عوام نے پیسوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے باوقار انداز سے جو فیصلہ کیا میں ا ن تمام علاقوں کے عمائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری پیپلزپارٹی سے استعفیٰ کے بعد مجھ سے رابطہ کیا ، میں ان تمام افراد کو یقین دلاتاہوں کہ ان کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی تجاویز کے تحت عید کے فوراً بعد برسالہ کے مقام پر ایک بڑا جلسہ منعقد کیاجائے گا جس میں آزادکشمیر و پاکستان کی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت شامل ہوگی اس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت جس کو ٹکٹ دے گی اسی کی حمایت کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…