سرگودھا (آئی این پی ) شہر کے اہم با رونق تجارتی مرکز کارخانہ بازار میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ نصف شب کے قریب جوتوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے 2 قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ آگ کی اطلاع پر ریسکیو کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو نے کارروائی کر کے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔