اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا، سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی اب تک ہونے والی آخری ملاقات کی گفتگو لیک آؤٹ کرنے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، سینئر تجزیہ نگار عامر متین اور رؤف کلاسرا نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل سے مریم نواز نے اپنے منظور نظر اینکر پرسنز کے ذریعے آرمی چیف اور وزیر اعظم کی وڈیو لیک کروائی۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ مریم نواز نے وڈیو لیک کرکے اس پر پوری میڈیا سٹوریز بنوائیں جس کی وجہ سے ماضی قریب میں اسٹیبلشمنٹ ناراض اور پریشان رہی۔