اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر انکے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی اور انہیں نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا، جسکے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان انتخابی اتحاد کا فارمولا طے کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جے کے پی پی نے کمیٹی میں جسٹس نواز اور نشاط کاظمی کو ممبر نامزد کیا ہے جبکہ ن لیگ نے نجیب نقی کا نام دیا ہے. کل ن لیگ دو جبکہ جے کے پی پی مزید ایک نام دے گی جس کے بعد کمیٹی باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردے گی .کل جے کے پی پی کے سربراہ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کونسل کو بھی اعتماد میں لیں گے۔۔۔