لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے پاس شفاف احتساب کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں، تحر یک انصاف سڑکوں پرآئی تو حکومت کا چلنا ممکن نہیں رہیگا ،حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو احتساب سے خوفزدہ کیوں ہیں ؟ٹی اوآرز کا مسئلہ کل نہیں آ ج ہی حل ہو ناچاہیے یہی حکومت کیلئے بہتر ہوگا ،تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط ہے،2سو ارب میٹرو پر خر چ کر نیوالے حکمرانوں کونظر نہیں آتا ،ہسپتالوں میں مر یض سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے مر رہے ہیں،تحر یک انصاف کے کار کنان پارٹی کا سر مایہ ہے انکو مزید مضبوط کیا جا ئیگا اور آنیوالا وقت کسی اور کا نہیں تحر یک انصاف کا ہوگا ۔ وہ سوموار کے روز مقامی ہوٹل فیوچرلیڈرزنیٹ ورک کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی راجہ ارشد حفیظ،محمد آصف،مسعود ربیرہ،عمر ڈار،حافظ فر حت عباس،ندیم ہارون ، ملک ظہیر عباس کھوکھر ،میاں حماد اظہر ،بلال اعجاز،وسیم چوہدری،فر خ حبیب،عائشہ چوہدری ،زرتاج گل،آمنہ صدف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس جس جوش اور جذبے والا کارکن موجود ہے یہ کسی اور جماعت کے پاس نہیں دھاندلی کے خلاف دھر نے سمیت ہر موقعہ پر تحریک انصاف کارکنان چٹان سے زیادہ مضبوط نظر آئے ہیں اور ہم تحر یک انصاف سے ایسے لیڈر دیں گے تو جو ملک میں آنیوالی نسلوں کے حقوق کی جنگ لڑ یں گے میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی باتوں کو غور سے سنے اور ملک میں شفاف احتساب کے نظام کو یقینی بنایا جائے کیونکہ آج پوری قوم کر پشن کیخلاف متحد ہو چکی ہے اور (ن) لیگ بھی ٹی اور آز کے معاملے پر جتنی تاخیر کر یگی انکے لیے اتنا ہی مشکل ہوگا اور تحر یک انصاف جب بھی سڑکوں پر آئیگی پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہوگی ۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر ‘میاں حماد اظہر ‘وسیم چوہدری ‘فر خ حبیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تحر یک انصاف کا اقتدار میں آنا ضروری ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے پارٹی کارکنوں کو ان اصل مقام دینے کیلئے جو پروگرام شروع کیا ہے پوری تحر یک انصاف انکے ساتھ ہے اور اس سے تحر یک انصاف پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی ۔