لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دل کا آپریشن ہوا ہے یا ان کے دماغ کا؟ جو وفاقی بجٹ کو ترقیاتی کہہ رہے ہیں۔اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ نے عام آدمی کو شدید مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔ اس میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں‘ پتہ نہیں کہ وزیراعظم اس کو کیسے ترقیاتی کہہ رہے ہیں‘بلاول نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں یہ کمیشن بنانے میں مصروف ہیں۔