لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی خارجہ نہیں پالیسی نہیں کیونکہ3سال سے ملک کا وزیر خارجہ ہی نہیں ‘پاکستان کے قر یبی ممالک اب بھارت کے قر یب آچکے ہیں ہماری سمت ہی درست نہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو ایک کامیاب خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے یہاں ایسا کچھ بھی نہیں جہاں تین سال سے وزیر خارجہ ہی نہیں وہاں خارجہ پالیسی کیاہوگی ؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیر نہ دوست ممالک تک بھارت کی رسائی ہو چکی ہے مگر پاکستانی حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی سمت ہی نظر نہیں آرہی ۔