جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے الزامات کی تائید کر دی

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے نادرا کے بارے میں کرپشن ،جعلی شناختی کارڈ اور دو نمبری کے انکشافات درحقیقت ہمارے الزامات کا تائید کرتے ہیں جو محکمہ دہشتگردوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کر سکتا ہے اسی کی ملی بھگت سے ہی این اے122میں 22ہزار ووٹوں کا ہیر پھیر کیا گیا 4ہزار ووٹ حلقے سے غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے چوہدری نثار جراء ت کا مظاہرہ کرتے نادرا میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور این اے122کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی گڑ بڑکا اعتراف کریں ۔عبدالعلیم خان نے حلقہ این اے122کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی الیکشن کمیشن کے کرپٹ اراکین سے جلد جان چھوٹنے والی ہے ایسی کالی بھیڑوں کی موجودگی میں جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ایسی جمہوریت ڈکٹیٹر شپ سے بہتر ہو سکتی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے این اے122کے فیصلے کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے الیکشن کمیشن نے ہمارا کیس سننے سے انکار کر دیا پھر انہیں حلف ناموں کو بوگس ہونے کے بارے میں کیسے الہام ہوا اور کون سے ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کی؟۔عبدالعلیم خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت احتساب سے فرار چاہتی ہے سب سے پہلے تحقیقات حکومت وقت اور وزیر اعظم سے شروع ہوں گی عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم سے احتساب شروع کر یں اُس کے بعد ساری کی ساری تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں حاضر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30برسوں سے وزیر اعظم کسی گلی یا کچی آبادی میں نہیں گئے اُن کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ درباریوں سے ملنے والی رپورٹوں پر یقین کرتے ہوئے مان لیتے ہیں کہ باہر دودھ کی نہریں بہنا شروع ہو گئی ہیں اسی طرح وزیر اعلیٰ سستی شہرت حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لندن میں ٹیکسی میں سفر کرنے والوں کیلئے لاہور کی ٹیکسیاں مر گئی ہیں یہ سب ڈرامے بازی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ خواجہ آصف کے حلقے کا نتیجہ بھی ایاز صادق سے مختلف نہیں ہو گا ان سب کی باری آئے گی اور انہیں گھر جانا ہو گا ۔انہوں نے این اے122کے حلقے میں بھی لوگوں کے شناختی کارڈ کی جلد از جلد تصدیق کرانے کا مطالبہ کیا تا کہ 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن کے حقائق سامنے آسکیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے این اے122کے عوام سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جسے الحمد اللہ پورا کیا جا رہا ہے اور گذشتہ ایک ماہ میں 20واٹر فلٹریشن پلانٹس مختلف یونین کونسلوں میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے بعد فری ڈسپنسریوں کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے این اے122کے ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں اور الیکشن کمیشن رزلٹ کسی اور کے حق میں جاری کردیتا ہے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی ،بلدیاتی چئیرمین و کونسلرز اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جہاں عبدالعلیم خان نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…