جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں بغاوت ، اہم رہنما کو ہٹانے کی تحریک زور پکڑ گئی

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)پی ٹی آئی کے پانچ ممبران اسمبلی نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف بغاوت کر دی اور کہا ہے کہ پرویز خٹک تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ٗسی ایم کی تبدیلی تک تحریک چلائینگے ۔پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اراکین قومی اسمبلی داور کنڈی، امیر اللہ مروت، ساجد نواز، خیال زمان آفریدی اور جنید اکبر نے کہا کہ سی ایم کی وجہ سے صوبہ تباہی کی جانب جا رہا ہے، ان کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں اور سی ایم کی تبدیلی تک تحریک چلائیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عمران خان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور صوبائی وزراء کی کرپشن میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے مگر نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کی راہ میں کرپٹ ٹولہ رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر مینجمنٹ، محکمہ مال اور تعلیم میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور خیبر پختونخوا میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں، سب کو سی ایم نے اپنے ساتھ ملا رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندوں نے الزام عائد کیا کہ پورے صوبے کے فنڈز صرف تین اضلاع پر خرچ کئے جا رہے ہیں جن میں نوشہرہ، مردان اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نظام کو بدلنے سے آئے گی جبکہ پرویز خٹک روایتی سیاستدان ثابت ہوئے ہیں، تین سال گزر چکے ہیں مگر صوبے کی حالت نہیں بدلی جس پر مجبور ہو کر ہمیں میدان میں آنا پڑا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اس کرپشن کے خلاف اس وقت تک بھرپور تحریک چلائیں گے جب تک وزیر اعلیٰ کو اس عہدے سے ہٹایا نہیں جاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…