لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ لاہور کے صدر راجہ شبیر کی جانب سے چےئرمین سیکرٹیریٹ میں وفاقی عوام دشمن بجٹ اور مزدور طبقے پر اسکے اثرات کے موضع پر منعقدہ سیمینار سے سابقہ صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے براہ راست پانچ سوالات کے جوابات پوچھے ہیں ،1کیا بجٹ پیش کرنے کے بعد روٹی سستی ہوئی ہے ، 2-حکومت وقت جواب دے ملک میں بے روزگاروں کی فوج ہے حکومت کی اپنی رپورٹ کے مطابق 20سالوں میں 15لاکھ بے روزگاروں میں اضافہ ہوا ہے بجٹ میں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کیا حکومت نے کیا پلاننگ کی ہے ۔ 3- حکومت نے پاکستان کو بد ترین مقروض بنا دیا ہے ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار کا مقروض ہے کیا بجٹ سے کیا 2 فیصد کمی واقع ہوگی ۔ 4ڈھائی کروڑ بچے سکو ل جانے کا منہ نہیں دیکھا اگلے سال حکومت نے کیا منصوبہ بندی کی کہ کتنے بچے سکول جائیں گے ، 5- اسحاق ڈار کے مطابق 2 سوارب ڈالر سوئس بینکوں میں موجود ہے ان پیسوں کو پاکستان لانے کے لئے حکومت نے کون سا کام کیا ہے نیز پانامہ لیکس میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے حکومت نے اب تک کیا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آئے گا اسحاق ڈار ملک سے دفع ہو جائے گا اور اسکی قیمت پاکستان اورعوام ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ہیرا پھیری میں پی ایچ ڈی ڈگری کر رکھی ہے پی ٹی آئی نے پہلے دن سے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دیا ہے عوام دشمن بجٹ میں مزدور ، کسان اور عام آدمی کی ساتھ ددھوکہ اور فراڈ کیا گیا ہے ، مہنگائی میں سو گنا اضافہ ہوچکا ہے دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، بوڑھے افراد کی پینشن میں ڈبل اضافہ کیا جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں گزارا کرنا ان کے لئے بہت مشکل ہو گیا ہے ، مزدور اور کسان خوشحال ہونے کے بجائے بے حال ہو گیا ہے حکومت نے مزدوروں،کسانوں اور عام آدمی کا کچومر نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ مزدور اور کسان کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے پسے ہوئے طبقات کو حکومت مسلسل نظر انداز کر رہی ہے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،مزدور دشمن پالیسیوں پر حکومت عمل پیرا ہے اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ایجنڈ ہے اور انہیں کی ہدایت پر وفاقی بجٹ تیار کیا ہے وفاقی بجٹ غریبوں کا نہیں بلکہ اشرافیہ کے لئے بنایا گیا ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈ نگ کے تحفے دینے والے حکمران عوام کو مسائل سے نجات نہیں دلا سکے ، تیس سالوں سے تجربہ کار (ن) لیگ کی ناکام معاشی ٹیم نے ملک کو قرضوں میں ڈبو کر رکھ دیا ہے سیمنار سے ، تحریک انصاف کے سنئیررہنما چوہدری محمد سرور ، راجہ محمد شبیر صدر لاہور ، ملک غلام حسین پنجاب صدر ، رانا عبدالسمیع ممبر لیبر پالیسی کونسل، چوہدری وسیم ظفر جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ مزدوروں کی دشمن ہے اور آج مزدور طبقہ سڑکوں پر رل رہا ہے تحریک انصاف غریبوں کی جنگ لڑ رہی ہے چور ،لٹیرے ملک کو لوٹ رہے ہیں غریب عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں علاج کے لئے دوا نہیں اور گندہ پانی پینے سے لاکھوں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ،حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں بجٹ میں غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں بجٹ سے پہلے ہی قیمتیں ڈبل ہو گئی عوام بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے انتہائی مشکل زندگی گزار رہے ہیں اور حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے مزدورطبقہ اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑا ہو اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ، پارٹی رہنماؤں نے دنیا کے عظیم کھلاڑی محمد علی کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کوئی بھی پورا نہیں کرسکتا محمد علی نے پوری زندگی بڑے مقصد کے ساتھ گزاری اور کھیل کے میدان میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ایسے عظیم انسان کو دنیا کبھی نہیں بھولے گی ، واسا سے بی جے غوری ، پی ٹی وی سے جمیل قادری ، اے بی ایل سے اعجاز امین بٹ، ایچ بی ایل سے آصف علی ، لیبر یونین ٹپاک سے ملک شعیب ، لیبر یونین ایچ بی ایل حاجی غلام علی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا ، سیمنار میں شبیر سیال ، سردار کامل عمر، ڈاکٹر عاطف الدین ، عقیل احمد صدیقی ، چوہدری وسیم احمد جٹ، رانا ریاض ، جمیل قادری ، حاجی اخلاق، عزیز مسعود ، رانا فہیم ضیاء، ملک عثمان ظہیر، اسرار احمد، راؤ شمیم ، ڈاکٹر خادم ، محمد وقاص جٹ، محمد وسیم ، عاصم علی ، رانا الیاس، سجاد علی ، راجہ عابد یونس، اشتیاق ملک ، رانا اختر حسین، فاطمہ چدھڑ،نوید احمد، ، ملک شعیب، رانا اصغر ،زاہد لودھی ، اعجاز بٹ ، آصف علی ، حاجی غلام علی ، رانا عاطف سمیت بڑی تعداد میں مختلف اداروں سے ٹریڈ یونین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔