اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ٗڈھائی سالہ دور حکومت میں ملکی معاشی استحکام کی منزل حاصل کر چکے ہیں ٗ 2018ء تک مجموعی قومی پیداوار میں سات فیصد اضافہ چاہتے ہیں ٗزرعی شعبے میں منفی ترقی ہر گز قبول نہیں ہے ٗ کسان خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال ہوگا ٗ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبے کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،توانائی کے جاری متعدد منصوبوں کی وجہ سے 2018 ء تک قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائیگی ٗآئندہ مالی سال کا بجٹ حالیہ بجٹ سے بھی بہتر اور عوام دوست ہوگا۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اور 2018ء تک مجموعی قومی پیداوار میں سات فیصد اضافہ چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے زرعی شعبے میں منفی ترقی ہرگز قبول نہیں، ہم اپنے ملک کے کسان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا کسان خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک بھی خوشحال ہوگا، یہی وجہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بہت کچھ رکھا ہے ٗ
یکم جولائی سے یوریا کھاد کی فی بوری قیمت بھی1400 روپے ہوگی اور ڈی اے پی کی فی بوری قیمت میں بھی 300 روپے تک کی کمی کر رہے ہیں جس سے ہمارے کسانوں کو کافی ریلیف ملے گا۔ کیڑے مار ادویات اور زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بھی بجلی کے نرخوں میں رعایت دی ہے جبکہ زرعی قرضوں پر شرح سود بھی دو فیصد کم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ اسے بھی مزید بہتر بنایا جاسکے۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبے کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں اور اس شعبے کو بھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ توانائی کے جاری متعدد منصوبوں کی وجہ سے 2018 ء تک قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹرانسمیشن لائنوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت صنعت کے ساتھ ساتھ مائیکرو فنانس کے شعبے پر بھی توجہ دے رہی ہے اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے شعبے کو بھی دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرسکیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2016-17ء کے مالی سال کا بجٹ حقیقتاً عوام دوست بجٹ ہے جس کا عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ آپریشن ضرب عضب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے اور یہ آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013ء میں جب ہم حکومت میں آئے اس وقت کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں واضح فرق ہے جو سب کے سامنے ہے، ہم ملکی معاشی استحکام کی منزل حاصل کرچکے ہیں اس لئے پرعزم ہیں کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ حالیہ بجٹ سے بھی بہتر اور عوام دوست ہوگا۔
جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ٗوزیر خزانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان















































