جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی میں داخلہ،حکومت سندھ نے صحافیوں کیلئے نئی شرائط عائدکردیں

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں کا داخلہ محدودکردیا ہے اور اسمبلی پاسز کے اجرا کے لئے بعض نئی شرائط بھی عائد کردی ہیں۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے ہفتہ کو جاری کئے جانے والے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے آئندہ بجٹ سیشن کی کوریج کے لئے ہر الیکٹرانک میڈیا کے صرف 6نمائندوں کو اور مختلف روزناموں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو ان کے اخبارکے لئے محض 3پاس جاری ہوں گے جو پریس گیلری کے لئے استعمال ہوسکیں گے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں اور نیوز ایجنسیز سے کہا گیا ہے کہ وہ اسمبلی پاسز کے حصول کے لئے سیکریٹری سندھ اسمبلی سے رجوع کریں اور انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اسمبلی پاسز کے اجرا کے لئے اپنے دفتر کا سفارشی خط، دفتری کارڈ اور قومی شناختی کارڈ کی نقول کے علاوہ درخواست گزار کی دو عدد تازہ تصاویر بھی پیش کرنا ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس قبل سندھ کا محکمہ اطلاعات اسمبلی سیشن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو اسمبلی سیکریٹریٹ سے پاسز جاری کراکے خود دیتا تھا لیکن اب اس سے یہ اختیار لے لیا گیا ہے اور سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ خود براہ راست میڈیا کو پاسز جاری کرے گا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…