اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے 3سالہ دور اقتدار میں غیر ملکی قرضوں میں ساڑھے 5ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،3سالوں میں کل 15ارب ڈالر کے قرضے لئے گئے جبکہ 10ارب ڈالر کے مشرف اور پی پی پی دور میں لئے گئے قرضے واپس کئے گئے، اس طرح قرضوں کے مجموعی حجم میں 5.5بلین ڈالر اضافہ ہوا۔ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ تاثر دیتے ہیں جیسے سارے کے سارے 52ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے (ن) لیگ کے 3سالوں میں حاصل کئے گئے، ایسا نہیں ہے جب ہم نے حکومت سنبھالی تب غیر ملکی قرضے 47ارب ڈالر کے قریب تھے اور مشرف اور پی پی پی کے دور میں لئے گئے غیر ملکی قرضوں کی اقساط دینا باقی تھیں ہم نے ان تین سالوں میں مشرف اور پی پی پی دور کے 10 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کئے
مسلم لیگ (ن)کے 3سالہ دور اقتدار میں غیر ملکی قرضوں میں کتنااضافہ ہوا، اسحاق ڈار حقیقت منظر عام پر لے آئے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/18-15.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں