اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً تین فیصد اضافہ کیا جائے تا ہم حکومت نے کمیٹی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً3 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی کیونکہ افراط زر کی شرح 3 فیصد سے کم ہے، تاہم حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔