لاہور (این این آئی) لاہور میں ڈاکو بیکری پر عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے کارروائی شروع کردی ۔ لوئر مال پر واقع علی بابا بیکرز اینڈ سویٹ کے مالک ندیم شاہ کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکو خریداری کے بہانے بیکری میں داخل ہوئے۔ جنہوں نے بیکری میں موجود گاہکوں اور عملے کے ارکان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا ، ڈاکو بیکری سے اڑھائی لاکھ کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ ایس پی سٹی کا دفتر چند فرلانگ دور ہونے کے باوجود پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔